عطا تارڑ نے گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قراردے دیا

خیبرپختونخوا کی حکومت گورننس بہتر کرنے اور دہشت گردی روکنے میں ناکام رہی ہے. وفاقی وزیر اطلاعات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 18:06

عطا تارڑ نے گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قراردے دیا
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت نظربندی قانون کے مطابق ہے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت گورننس بہتر کرنے اور دہشت گردی روکنے میں ناکام رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے، این ایف سی میں ہر سال دہشت گردی کی تدارک کے لیے اضافی فنڈز دیے جاتے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر راج کا سوال قبل از وقت ہے، خیبر پختونخوا میں صحت، تعلیم سمیت ہر شعبہ تباہ ہوچکا ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہوچکی ہے، مجھے نہیں لگتا سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کرسکیں گے عطا تارڑ نے کہا کہ کوہاٹ، چارسدہ، پشاور ہر جگہ گیا، گورننس کی ناکامی واضح ہے سیاست ہوتی رہے گی لوگوں کو دہشت گردی سے چھٹکارا دلائیں.

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل فہیم اللہ کے گھر گیا، سیاست اتنی اہم نہیں کہ لوگوں کی زندگیوں پر ترجیح دی جائے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے، دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، آئندہ بھی دیں گے.