بانی پی ٹی آئی کے ٹی ٹی پی کو واپس لا کر دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم عزائم کارفرما تھے، خواجہ آصف

جمعرات 1 اکتوبر 2026 19:49

بانی پی ٹی آئی کے ٹی ٹی پی کو واپس لا کر دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لا کر خیبر پختونخوا میں دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم عزائم کارفرما تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ان عناصر میں اپنا ایک حلقہ پیدا کررہے تھے تاکہ پاکستان کو ایک تابع ریاست بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھا نے کیلئے وہ نجی فوج کا کردار ادا کر سکیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا حکومت ٹی ٹی پی کی جاری خونی اور دہشت گردانہ مہم کے سامنے کسی قسم کی مزاحمت نہیں دکھا رہی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے باقاعدہ ایک پالیسی کے تحت دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی کے اظہار سے بھی پہلو تہی اختیار کر رکھی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کھلی مہم کے سامنے مطیع بنے رہنا دراصل دہشت گردوں کی کھلی معاونت اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔