ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں،گورنر کے پی
جب صوبے کی صورتحال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیراعظم اور دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے، فیصل کنڈی پی ٹی آئی نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے، بلاول بھٹو زر داری نے پی پی آئی قیادت کو خبر دار کر دیا
اتوار 4 اکتوبر 2026 12:51
(جاری ہے)
فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہو رہا ہی کیا پشاور میں کچھ ہو رہا ہے،کوئی کارنر میٹنگ ہوئی،کوئی بینر دیکھا، لانگ مارچ میں ہم نے صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہ صوابی کراس کرکے تو دکھائیں، ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے، یہ چاہتے ہیں مہینہ ایک مہینہ لگ جائے لیکن صوابی نہ آئے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے، نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے، اسلام آباد دس دن سے بند پڑا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالے، سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھے۔مزید قومی خبریں
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
-
چیچہ وطنی،گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کیلئے بروقت کاشت، معیاری و تصدیق شدہ بیج کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی سے اظہار تعزیت
-
پشاور، شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 21 بوتلیں برآمد
-
کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ٹیچرزڈے منایا گیا
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
-
ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
-
مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیورکیخلاف درج
-
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے، مریم نواز
-
گورنر خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.