جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:عدالت کا آئندہ سماعت پر عمران خان کوپیش کرنے کا حکم

مسلسل غیرحاضری پر فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 اکتوبر 2026 14:50

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:عدالت کا آئندہ سماعت پر عمران خان کوپیش کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر ۔2026 ) انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم عمران خان کوپیش کرنے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کی. عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت پر فزیکلی یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں لازمی پیش کیا جائے.

(جاری ہے)

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے سینیئر راہنماﺅں فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا ہے انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیے گئے تمام ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں. سماعت کے دوران کیس میں غیر حاضر دیگر ملزمان واثق قیوم اور حسن خان نیازی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی. خیال رہے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے، جس میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں.