حکومت کے رویے سے آئندہ مذاکرات کی گنجائش کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے،مولانافضل الرحمن
ہم مذاکرات کے عمل سے اصولی طور پر اختلاف نہیں کرتے، سب برابر کے پاکستانی ہیں، کسی کی وفاداری مشکوک قرار نہیں دی جا سکتی ،سربراہ جے یوآئی لانگ مارچ اور احتجاج سیاسی و جمہوری حق ہے، اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو اصولی طور پر اسے اجازت ہونی چاہیے،پریس کانفرنس مولانا صاحب نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کر دیا ہے،اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی گفتگو
منگل 6 اکتوبر 2026 22:45
(جاری ہے)
ملاقات کے اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مختصر ملاقات ہوئی، ملک کی سیاسی صورتحال عدم توازن کا شکار ہے جبکہ حکومت کا حزب اختلاف کے ساتھ رویہ بھی ہمارے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاسی لب و لہجے میں ہونے چاہئیں اور پس پردہ قوتوں کی مداخلت کے بغیر بات چیت آگے بڑھنی چاہیے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہاکہ مذاکرات کچھ لینے اور کچھ دینے کی بنیاد پر ہی نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دی گئی ہے، جس پر وہ اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس تجویز پر تفصیلی غور کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس ہوئی تو تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ ایجنڈا اور لائحہ عمل سامنے آنا چاہیے تاکہ ملک میں سیاسی معاملات میں میانہ روی پیدا ہو اور قومی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں، کسی کی وفاداری مشکوک قرار نہیں دی جا سکتی، ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کے مفاد میں آگے بڑھیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ لانگ مارچ اور احتجاج سیاسی و جمہوری حق ہے، اگر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو اصولی طور پر اسے اجازت ہونی چاہیے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، سیاستدان مسائل کا حل نکالتے ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، مولانا صاحب کی طرح ہم بھی ایک متفقہ ایجنڈے کے متقاضی ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہک ہم سب پاکستان کے بیٹے ہیں، وطن کی مشکلات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، جو ایجنڈا مشاورت سے بنے گا اس میں پورے پاکستان کے مسائل کا حل ہو گا، ہم سب مل کر مشترکہ سیاسی جدوجہد کریں گے، جہاں سیاسی عمل روک دیا جائے وہاں انتہا پسند رویے پروان چڑھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کر دیا ہے، مولانا کے مطابق کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.