بلاول بھٹو زرداری اتحاد ٹاﺅن سے خیبر چوک تک سڑکوں کا دورہ کریں. ملک سربلند خان
پیپلزپارٹی نے بلدیہ ٹاﺅن کو کھنڈر بنا دیا، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے بلدیہ کے عوام کا مینڈیٹ چھینا، اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیا. تحریک انصاف کراچی کے راہنما کا بیان
میاں محمد ندیم
جمعہ 9 اکتوبر 2026
16:34
(جاری ہے)
ملک سربلند خان نے کہا کہ بلدیہ ٹاﺅن کی خستہ حال سڑکیں، جگہ جگہ گڑھے اور بنیادی شہری سہولیات کا فقدان پیپلز پارٹی کی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں علاقے کے شہری روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے موثر اقدامات نظر نہیں آتے. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیہ ٹاﺅن کو کھنڈر بنا دیا ہے عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ علاقے کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ہوئے اور شہریوں کو معیاری سڑکیں، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کیوں فراہم نہیں کی گئیں بلدیہ ٹاﺅن میں چیئرمین بھی پیپلزپارٹی کا ہے لیکن گٹروں کے ڈھکن تک نہیں لگائے جاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں. ملک سربلند خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بلدیہ کے عوام کے مینڈیٹ کو چھینا اور اب شہری بنیادی سہولیات کے لیے بھی پریشان ہیں کراچی میں گزشتہ 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکمرانی کے باوجود شہری مسائل برقرار ہیں عوام کو سیاسی نعروں اور نمائشی دوروں کے بجائے عملی ترقیاتی کام اور جواب دہی درکار ہے. انہوں نے کہا کہ اگر کسی اہم سیاسی شخصیت کے دورے پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو سکتا ہے تو عام دنوں میں عوام کو یہ سہولت کیوں فراہم نہیں کی جاتی؟ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں اور بلدیہ کے شہریوں کو مزید نظرانداز کرنا بند کریں. سابق رکن سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ اتحاد ٹاﺅن سے خیبر چوک تک تباہ حال سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت یقینی بنائی جائے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا شفاف حساب پیش کیا جائے اور بلدیہ ٹاﺅن کے عوام کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کی جائیں.
مزید اہم خبریں
-
عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ مسترد کر دینا کافی نہیں.چوہدری سرور
-
پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈرسٹڈیز کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پر آگاہی سیمینارکا انعقاد
-
یہ صوابی نہیں آئیں گے، صوابی پار کر کے دکھائیں‘لانگ مارچ سرکس بن چکا ہے.فیصل کریم کنڈی
-
حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جانا چاہیے. ترجمان دفترخارجہ
-
امریکی فوج کی ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی‘ٹرمپ کشمکش کا شکار
-
سی ڈی اے میں 10 جعلی پلاٹوں کی مبینہ الاٹمنٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
-
مہلک انجکشن سے سزائے موت میں ناکامی‘ کرسٹا پائیک کی حالت میں بہتری آنے لگی
-
عمران خان کے لیے بدترین دشمن سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، علی محمد خان
-
جرمن خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کی گرفتاری کے بعد یورپی ممالک انٹیلیجنس کے حوالے سے فکرمند
-
چوہدری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات
-
نوازشریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی جاتی امراء میں ملاقات
-
گورنر راج لگانے کیلئے زیادہ پھرتیاں پیپلز پارٹی کی نظر آرہی ہیں، شوکت یوسفزئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.