جنگی جنون،بھارت کاایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹومیزائل کاتجربہ،میزائل ایٹمی ہتھیارے لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

بدھ 8 جنوری 2014 03:56

اڑیسہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)بھارت کی جانب سے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا، میزائل ایٹمی ہتھیارے لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے منگل کے روز ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں ایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو کا تجربہ کیا، پرتھوی ٹو350کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو ماہ کے دوران پرتھوی میزائل کا یہ تیسرا تجربہ ہے۔ اڑیسہ میں واقع فوجی اڈے سے سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا گیا۔500کلو کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا پرتھوی ٹو صرف چند سیکنڈز کے وقفے میں اپنے ہدف تک پہنچ جاتا ہے،میزائل مخالف بیلسٹک میزائل کو دھوکہ دینے کے خصوصیات کا بھی حامل اور جدید جمودی رہنمائی کے پروگرام سے لیس ہے۔

متعلقہ عنوان :