کالاشاہ کاکو، فلیکس لگانے کے تنازعہ پر دو متحار ب گروپ موچہ زن ، فائرنگ کا تبادلہ ، لیگی امیدوارکے بھائی سمیت 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بدھ 8 جنوری 2014 03:53

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء) فلیکس لگانے کے تنازعہ پر دو متحار ب گروپ موچہ زن ہو گئے، فائرنگ کا تبادلہ،لیگی امیدوارکے بھائی سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق، متعدد زخمی، پورا علاقہ میدان جنگ بنا رہا، پولیس نے علاقہ کو گھیرا میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شیخوپورہ روڑ پر واقع تھانہ فیکٹری ایریای کوٹ عبد المالک کے علاقہ گاؤں نبی پورہ ورکاں میں ن لیگ کے امیدوار وائس چیئرمین قیصر ورک اور مخالف آزاد گروپ کے امیدوار چیئرمین عمر حیات کے درمیان فلیکس لگانے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر دونوں جانب سے مسلح افراد نے مورچہ زن ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ن لیگ کے امیدوار وائس چیئرمین قیصر ورک کا بھائی عبد الستار اور مخالف گروپ کے امیدوار چیئرمین عمر حیات کا بھائی وقاص احمد اپنے گن مین سمیت گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے او ر بروقت طبی امداد نے ملنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

فائرنگ کا سلسلہ طویل مدت تک جاری رہا اور اس دوران پورا علاقہ میدان جنگ کامنظرپیش کرتا رہا ۔ دیہاتی اپنے گھروں تک محدود ہوکررہ گئے ۔ پولیس کی جانب سے پورے گاؤں کا محاصرہ کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ آفیسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نعشوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :