امریکی خاتون ’جہاد جین‘ کو سزائے قید سنا دی گئی

بدھ 8 جنوری 2014 03:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)جہاد جین کے نام سے مشہور ایک امریکی مسلمان خاتون کو یورپ اور جنوبی ایشیا میں حملوں اور پیغمبراسلام کے خاکے بنانے والے سویڈش کارٹونسٹ کے قتل کی منصوبہ بندی کے جرم میں دس برس سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ امریکی ریاست پینسلوینیا کی رہائشی کولین لاروز عرف 'جہاد جین‘ پہلے ہی ان الزامات کو قبول کر چکی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے لیے انتظامی مدد فراہم کرنے کی سازش کی تھی۔ پچاس سالہ کولین لاروز نے انٹرنیٹ پر اپنے لیے 'جہاد جین‘ کا نام منتخب کیا تھا۔ ان پر عائد دیگر الزامات میں بیرون ملک قتل کی سازش، جھوٹے بیانات اور جعلی شناخت اختیار کرنے کی کوشش بھی شامل تھے۔ انہیں 2009ء میں امریکی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ لاروز کے ذاتی دستاویزات کے مطابق انہوں نے غالبا 2007ء میں مذہب اسلام قبول کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :