افغانستان‘ اتحادی فوج کے آپریشن کے دوران سولہ طالبان ہلاک‘ پندرہ زخمی

بدھ 8 جنوری 2014 03:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فوج کے آپریشن کے دوران سولہ طالبان ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے ننگر ہار ‘ ازرگان ‘ لوگاہ ‘ غزنی ‘ پکتیکا‘ ہرات‘ اور نمروز میں طالبان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کلین اپ آپریشنز کئے۔

(جاری ہے)

جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ طالبان ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔