ایریل شیرون کو آج دفنایا جائیگا

پیر 13 جنوری 2014 07:43

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون کو پارلیمنٹ میں ایک دعائیہ تقریب کے بعد اس کے جنو ب میں ایک فارم میں آج پیر کی بعد دوپہر سپردخاک کردیا جائے گا،یہ بات فوجی ریڈیو نے بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق شیرون کے تابوت کو اتوار کو یروشلم میں پارلیمنٹ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ لوگ اس کا آخری دیدار کرسکیں۔

(جاری ہے)

فوجی ریڈیو نے بتایا کہ یہ تابوت معیاری وقت 1000اور1600کے درمیان وہاں رکھا جائے گا۔اطلاع کے مطابق پیر کی کارروائی کا آغاز یروشلم کی نیسسٹ یا پارلیمنٹ میں معیاری وقت 0700پر ایک تقریب سے ہوگا۔نائب صدر جوبائیڈن دعائیہ تقریب میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے،دیگر عالمی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ان کی تدفین جنوبی اسرائیل کے صحرائے نجف میں شیرون کے فارم میں معیاری وقت1200کے قریب شروع ہوگی۔85سالہ ایرل شیرون8سال تک بیہوش رہنے کے بعدہفتے کو تل ابیب کے قریب ایک ہسپتال میں چل بسا۔