بنگلہ دیش ،متنازعہ الیکشن کے بعد نئی حکومت قائم،وزیراعظم شیخ حسینہ نے حلف اٹھا لیا

پیر 13 جنوری 2014 07:42

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) پانج جنوری کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے نئی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر عبدالحمید نے شیخ حسینہ اور اْن کی کابینہ سے حلف لیا۔ نئی پارلیمنٹ میں شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کو 80 فیصد نشستیں حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی 21 جماعتوں نے پانچ جنوری کے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مظاہروں کا گزشتہ بدھ سے اعلان کر رکھا ہے۔ پانچ جنوری کے انتخابات بنگلہ دیش کی تاریخ کے خونی ترین انتخابات قرار دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کو دو ہفتے گھر پر نظر بند رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔