لیبیا، متحارب قبیلوں میں لڑائی ،19افراد ہلاک،20زخمی

پیر 13 جنوری 2014 07:42

طرابلس الغرب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)جنوبی لیبیا میں متحارب قبیلوں میں لڑائی کے دوران گزشتہ روز 19افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے،یہ بات ایک مقامی اہلکار نے بتائی ہے۔سبہا کی مقامی کونسل کے سربراہ ایوب الزوق نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ توبوس اور اویلدسلیمان کے درمیان آج علی الصبح پرتشدد لڑائی چھڑ گئی ہے،اب تک19افراد ہلاک اور20زخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے کہا کہ جمعرات کے روز اولاسلیمان سے تعلق رکھنے والے ملیشیا چیف کی ہلاکت کے بعد جھگڑے شروع ہوئے جنہیں اس ہلاکت کا ذمہ دار توبوس کو قرار دیا جارہا ہے۔مارچ 2012ء میں جنگ بندی معاہدے سے قبل خونریز لڑائی میں 150لوگ ہلاک اور 400زخمی ہوگئے تھے کے بعد ہفتے کے روز قبائل کے مابین شروع ہونے والی لڑائی بدترین شکل اختیار کرگئی ہے۔توبوس روایتی طور پر سیاہ فام قبیلے کے کسان ہیں جو جنوبی لبنان،شمالی چاڑ اور نائجر میں بھی رہتے ہیں۔انہیں عرب قبائلیوں کی جانب سے نسلی بنیادوں پر انکے قبیلے کے خلاف حملوں کی بھی شکایات ہیں۔

متعلقہ عنوان :