اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکر ٹری قومی اسمبلی کے امور چلانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے موزوں شخص مانگ لیا، لا ہو ر سے مو زو ں شخصیت کو اس عہد ے پر تعینا ت کئے جا نے کا امکا ن

پیر 13 جنوری 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکر ٹری قومی اسمبلی کے امور چلانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے موزوں شخص مانگ لیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیا زی مسلسل چھٹی با ر مدت ملازمت میں توسیع لے رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے مدت ملازمت کی توسیع دینے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی اور وزیراعظم نے بھی تمام اداروں کو عدالت کے فیصلہ پر پابندی کرنے کا کہا ہے یہی وجہ ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھاہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے لیے کسی موزوں شخص کو اس عہدے کے لیے تعنیات کریں جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے لیے لاہور سے کو ئی شخص آجائے

متعلقہ عنوان :