سنندا کی پراسرار موت، بھارتی وزیر ششی تھرور نے بیان ریکارڈ کرادیا

پیر 20 جنوری 2014 05:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) بھارتی وزیر ششی تھرور نے اپنی اہلیہ کی پراسرار موت کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق فلم رام لیلا کی کہانی تو ابھی پرانی نہیں ہوئی کہ ممبئی کے لیلا ہوٹل سے عشق کی ایک اور داستان چل نکلی، اسی ہوٹل کے کمرہ نمبر 345 میں مردہ پائی گئی بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ کی لاش ملی تو ہرطرف ہلچل مچ گئی، بھارتی وزیر ششی تھرور بیوی کی ناگہانی موت سے سنبھلے تو مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرادیا۔

ششی تھرور کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ مبینہ افیئر اور پھر سنندا پشکر کی پراسرار موت نے معاملے کو فلمی رنگ دیدیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے مہر اور ششی کے درمیان ہونے والی ای میلز بھی جاری کردی گئیں۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ میلز مقدمے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ادھر مہر تارڑ بھارتی وزیر ششی تھرور سے کسی بھی تعلق کی تردید کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے سرحد پار گئی تھیں۔