آسٹریلین اوپن،ایناایوانووچ نے سریناولیمزکوشکست دیدی

پیر 20 جنوری 2014 05:22

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپین سرینا ولیمز کو شکست دیدی۔ میلبورن میں جاری ایونٹ میں سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

چوتھے راوٴنڈ میں امریکی کھلاڑی کو سربیا کی اینا ایوانووچ نے چار چھ ،چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔ یہ سرینا ولیمز کی پچیس میچز کے بعد پہلی شکست ہے،اینا ایوانووچ پہلی بار سیرینا ولیمز کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں