برطانیہ ،سیلاب ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے باعث آئے،کونسلر یو کے انڈیپینڈنس پارٹی،وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خبردار کیا تھا کہ اس فیصلے کے باعث ’آفات‘ آ سکتی ہیں،ڈیوڈ سلوسٹر

پیر 20 جنوری 2014 05:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)برطانیہ کی یو کے انڈیپینڈنس پارٹی کے کونسلر ڈیوڈ سلوسٹر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہم جنسوں کی شادی کو قانونی قرار دینیکی وجہ ملک میں حالیہ طوفان اور سیلاب آئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یو کے آئی پی کے کونسلر ڈیوڈ سلوسٹر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ’انجیل کے مقدس فرمان کی خلاف ورزی کی ہے۔

مقامی اخبار کو لکھے گئے خط میں ڈیوڈ سلوسٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خبردار کیا تھا کہ اس فیصلے کے باعث ’آفات‘ آ سکتی ہیں۔یو کے آئی پی نیسلوسٹر کی رکنیت معطل کردی ہے۔تاہم اس سے قبل جماعت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سلوسٹر کا یہ موقف جماعت کا موقف نہیں ہے اور سلوسٹر کو اپنی رائے کے اظہار کو پورا حق ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ سلوسٹر اوکسفرڈشر کے علاقے ہینلے آن ٹیمز کے کونسلر ہیں اور انہوں نے کنزرویٹو جماعت کو چھوڑ کر اس جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے کنزرویٹو جماعت ڈیوڈ کیمرون کی ہم جنس پرستوں کی شادی کے لیے حمایت کے فیصلے کے بعد چھوڑی تھی۔مقامی اخبار ہینلے سٹینڈرڈ کو لکھے گئے خط میں سلوسٹر نے لکھا ’میں نے ڈیوڈ کیمرون کو اپریل 2012 میں متنبہ کیا تھا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے والے بل کو منظور کرنے سے ملک میں آفات آ سکتی ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے ’ساتھ ہزار عیسائیوں کی اس بل کے خلاف پٹیشن اور کنزرویٹو پارٹی کے آدھے اراکین کی مخالفت کے باوجود ڈیوڈ کیمرون نے بل کو منظور کرایا۔

سلوسٹر نے خط میں لکھا ہے ’یہ وزیر اعظم کی غلطی ہے جس کے باعث برطانیہ کے بڑے علاقے میں طوفان اور سیلاب آئے ہیں۔یو کے آئی پی کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے ’یہ واضح ہے کہ یہ خط جماعت کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتا اور سلوسٹر کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کریں۔

متعلقہ عنوان :