عراقی فوج نے رمادی میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا

پیر 20 جنوری 2014 05:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)عراقی فوج نے رمادی میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس شہر پر گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف باغیوں کا کنٹرول ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فوجی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد دستیاب ہے جب کہ شہر میں ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوجی ترجمان محمد العسکری نے اس آپریشن کی تصدیق سرکاری ٹی وی چینل پر کی۔ عراقی فوج یہ آپریشن ایک ایسے موقع پر کر رہی ہے، جب ملک میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :