سوچی اولمپکس کے موقع پر پوٹن اور یانوکووچ کی ملاقات

اتوار 9 فروری 2014 07:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء) روسی شہر سوچی میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کے موقع پر یوکرائن کے صدر وکٹور یانوکووچ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن سے دوبدو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب یوکرائن کو ایک شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے اور گزشتہ برس نومبر کے آخر سے ہزاروں مظاہرین صدر یانوکووچ کے خلاف مظاہروں میں مصروف ہیں، اس ملاقات کو اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ روس نے یوکرائن کے لئے تقریبا پندرہ بلین ڈالر کا ایک امدادی پیکیج منظور کیا تھا، تاہم ماسکو حکومت نے اسے یوکرائن میں نئی حکومت کے قیام تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔