بھارت کے زبانی وعدوں پراعتبارنہیں کرسکتے ،بھارت نے پی سی بی کوکوئی دھمکی نہیں دی،ذکاء اشرف، بگ تھری کے منصوبے کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹا ، اس پر فخر ہے ،موجودہ صورتحال میں پاکستان تنہا نہیں ہے ،لیکن اس بات کا ضرور افسوس ہے کہ جنوبی افریقہ ساتھ چھوڑگیا ، بھارت لالچ دیتا رہا مگر ضمانت نہیں دے رہا تھا ،، پیسے کے پیچھے بھاگنے کی اس روش سے انٹرنیشنل کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہاکہ بھارت کے زبانی وعدوں پراعتبارنہیں کرسکتے ،بھارت نے پی سی بی کوکوئی دھمکی نہیں دی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈنے پی سی بی کوکوئی دھکی نہیں دی ،بھارت صرف اپنی بات منواناچاہتاہے ،لیکن کوئی ضمانت دینے کوتیارنہیں ہم بھارت کے زبانی وعدوں پراعتبارنہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کوووٹ دینے کامطلب ملک کی بدنامی ہے ،جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈنے کمٹمنٹ سے پھرکریوٹرن لیا۔انہوں نے کہاکہ بورڈکی سالانہ جنرل میٹنگ بلاوٴں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کے منصوبے کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹا اور اس پر فخر ہے ، موجودہ صورتحال میں پاکستان تنہا نہیں ہے ،لیکن اس بات کا ضرور افسوس ہے کہ جنوبی افریقہ ساتھ چھوڑگیا جس نے آخر وقت تک یہ تاثر دیے رکھا تھا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ ہے، بھارت لالچ دیتا رہا مگر ضمانت نہیں دے رہا تھا ،،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم ترین معاملے پر جو اصولی موقف اختیار کیا اس پر انہیں فخر ہے کیونکہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے کی اس روش سے انٹرنیشنل کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اسی اصولی موقف کی بنیاد پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کی تھی۔ ان کے سنگاپور پہنچنے تک جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ یہی کہتا رہا تھا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہے لیکن آخروقت میں وہ بگ تھری سے جا ملا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان تنہا رہ گیا ہے۔"آئی سی سی کے گزشتہ اجلاس میں یہ نکتہ اٹھایا تھا کہ اگر بھارت پاکستان سے کھیلنے کی ہامی بھرکر بھی نہیں کھیلتا تو یہ معاملہ لوزان میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جائے لیکن ان کے اس مطالبے کو دستاویز کا حصہ نہیں بنانے دیا گیا۔"انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں بھارت سے دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کرکے اپنے معاملات طے کرلینے چاہئیں تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت صرف پیشکشیں کررہا تھا لیکن اس بات کی ضمانت دینے کے لیے تیار نہیں تھا کہ سیریز نہ ہونے کی صورت میں وہ ہرجانہ دے گا؟ذکا اشرف نے کہا کہ آئی سی سی کے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے یہ نکتہ اٹھایا تھا کہ اگر بھارت پاکستان سے کھیلنے کی ہامی بھرکر بھی نہیں کھیلتا تو یہ معاملہ لوزان میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جائے لیکن ان کے اس مطالبے کو دستاویز کا حصہ نہیں بنانے دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی بگ تھری میں مخالفت پر پاکستان سے مستقبل میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے بگ تھری کی مخالفت کرکے گھاٹے کا سودا کیا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے پرکشش آفرز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ پاکستان اس سے محروم ہوگیا ہمیں امید تھی کہ پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا مگر ایسا نہیں ہوا ۔