سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاکستان بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ،سابق سینیٹر وسیم سجاد اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث سمیت بیس وکلاء کیخلاف درخواستوں کی سماعت

اتوار 9 فروری 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پاکستان بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سابق سینیٹر وسیم سجاد اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث سمیت بیس وکلاء کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی گئی۔پاکستان بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی سربراہی سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین رمضان چوہدری، اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر یسین آزاد بطور ممبر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وسیم سجاد اور خواجہ حارث سمیت بیس وکلاء کے خلاف آنے والی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ افضل کی جانب سے خواجہ حارث کے خلاف دائر درخواست کو واپس لینے کی بناء پر نمٹا دیا گیا جبکہ سابق سینیٹر وسیم سجاد کے خلاف شیخ افضل کی درخواست کوآئندہ سماعت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔