قاہرہ دھماکے کی ذمہ داری مسلم انتہاپسند گروپ نے قبول کر لی

اتوار 9 فروری 2014 07:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)حال ہی میں بننے والی ایک مسلم انتہاپسند جہادی تنظیم ’مصر کے سپاہی‘ نے دارالحکومت قاہرہ کے ایک علاقے میں ایک پولیس چوکی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ایک جہادی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں اس تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ بم دھماکا حکومت کو ایک پیغام تھا کہ وہ محفوظ نہیں۔ جمعے کے روز دو دیسی ساختہ بموں سے ایک پولیس گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ اس گروپ کی طرف سے ایک بیان میں متعدد ایسے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔