قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے کسی قسم کی کوئی درخواست دی نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی ہے،محمد اکرم

اتوار 9 فروری 2014 07:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ میں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں دی اور نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے بہت اچھا محسوس کررہا ہوں اور لطف اندوز ہورہا ہوں اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہوں لڑکے محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کی جانب سے عارضی ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر ہوئی تو اس کو نبھاؤں گا ۔پی سی بی کی جانب سے جو بھی ہیڈ کوچ منتخب کیاجائے گا اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرونگا اور مل کر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرینگے ۔