مصر،حسنی مبارک کیخلاف مقدمہ کی سماعت کا خفیہ سیشن،مظاہرین کے قتل پر اکسانے اور مالی بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے

اتوار 9 فروری 2014 07:51

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)مصر کے سابق مطلق العنان حکمران حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں اعلی اور جمال کے خلاف ہفتے کے روز مقدمات کی سماعت کا خفیہ سیشن ہوا۔ حسنی مبارک کو ان دنوں مظاہرین کو قتل کرنے پر اکسانے اور ملکی وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔عدالت 85 سالہ حسنی مبارک کے خلاف مظاہرین کے قتل پر اکسانے سے متعلق مقدمے کے گواہوں کو سننے اور اسرائیل کو گیس سستے نرخوں پر فروخت کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے شواہد کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے حسنی مبارک کو رہائی کے بعد مسلسل فوجی ہسپتال میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات کو بھی فوج براہ راست دیکھ سکے۔حسنی مبارک کے خلاف الزامات کی خفیہ سماعت ایسے مرحلے پر ہوئی ہے جب انہوں نے فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے امکانی طور پر صدر بننے کے حق میں بالواسطہ بیان دیا ہے۔حسنی مبارک اور ان کے دونوں بیٹوں کیخلاف مجموعی طور 18 ملین ڈالر کے غبن کے الزامات ہیں۔ بعض مقدمات میں حسنی مبارک کے سابق سکیورٹی ذمہ دار بھی شریک ملزمان کے طور پر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :