شام کا مسئلہ اب قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے، امریکی حکام

اتوار 9 فروری 2014 07:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9فروری۔2014ء)امریکی کے قومی سلامتی کے امور کے سربراہ جے جانسن نے کہا ہے کہ شامی تنازعے سے اب امریکی داخلی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورہ یورپ کے اختتام کے ایک روز بعد کہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جانسن کا کہنا ہے کہ یورپ میں قیام کے دوران شام کا معاملہ مرکزی نوعیت کا حامل رہا۔

(جاری ہے)

جانسن نے جمعرات کی رات پولینڈ میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین، اٹلی اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے ملاقات کی تھی۔ ان کے ہمراہ امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر بھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ امریکا کی سلامتی کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی حکام بھی اس تنازعے میں شامل ہونے والے افراد کے یورپی ممالک سے سفر پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :