شامی صدر بشارالاسد کا تمام مجرموں کے لیے معافی کا اعلان

منگل 10 جون 2014 07:10

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء ) شامی صدر بشارالاسد نے تمام مجرموں کے لیے ’عام معافی‘ کا اعلان کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ معافی اب تک کیے گئے تمام جرائم کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر انصاف نجم الاحمد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ”سماجی معافی اور مل کر رہنے کے لیے قومی یکجہتی کے مطالبات کے تناظر میں ایسے وقت کیا گیا ہے، جب فوج باغیوں کے خلاف بہت سی فتوحات حاصل کر چکی ہے“۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس معافی میں کون کون شامل ہو گا۔