رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ،کرکٹر جیکب اورم، ہرشل گبز کا کھیلنے سے انکار،کراچی ائیرپورٹ پر حملہ،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کے آڑے آگیا

منگل 10 جون 2014 07:03

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء ) کراچی ائیرپورٹ پرحملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹرجیکب اورم اورہرشل گبز نے پاکستان میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکارکردیا۔کراچی ائیرپورٹ پر حملہ،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کے آڑے آگیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر جیکب اورجنوبی افریقہ کے ہرشل گبز نے کراچی آنے سے صاف انکارکردیا۔کراچی میں رمضان المبارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کیلئے عمرایسوسی ایٹس نے جیکب اورم اور ہرشل گبز سے ان کے ایجنٹ کے ذریعے معاہدہ کیا تھا۔ دونوں کرکٹرزکومعین خان اکیڈمی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں حصہ لینا تھا تاہم گزشتہ شب ائرپورٹ پرہونیوالے حملے کے بعد ایجنٹ نے دونوں کرکٹرزکوکراچی آنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :