کابل،طالبان کا نیٹو لاجسٹک کمپلیکس پر حملہ،4 افراد ہلاک ہوگئے

منگل 10 جون 2014 07:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء)افغانستان میں طالبان نے نیٹو کے لاجسٹک کمپلیکس پر حملے میں تین شدت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار میں ایک طالبان نے لاجسٹک کمپلیکس کی راہداری میں کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا ۔جس کے بعد دو طالبان نے بھی خود کو دھماکے خیز مواد سے لاجسٹک ٹرکوں اور گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔