وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں،آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں ،پنجاب اور وفاق کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 10 جون 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں،ملاقاتوں میں آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پنجاب اور وفاق کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پیر کی شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں میاں نواز شریف نے ملاقات کی اور انہیں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال،صوبائی معاملات اور وفاق اور پنجاب کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔