عراق : یکے بعد دیگرے 2بم دھماکے ،14افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

منگل 10 جون 2014 07:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء) عراق میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے صوبائی دارالحکومت تکریت سے نوے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نیوز فورماتو میں اس وقت ہوئے جب ایک پرہجوم پارکنگ میں کھڑی کار اچانک دھماکے سے اڑادی گئی جس کے نتیجے میں ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ سے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر چودہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے پولیس حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :