ایرانی صدر حسن روحانی ترکی پہنچ گئے ، ترک ہم منصب سے ملاقات

منگل 10 جون 2014 07:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء ) ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر تر کی پہنچ گئے ہیں ۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق روحانی 2008ء کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے ایرانی صدر ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد روحانی کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں عدم استحکام موجود ہے جبکہ ایران اور ترکی پر عزم ہیں کہ وہ اس علاقے میں استحکام قائم کرنے کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد، شدت پسندی، فرقہ ورانہ تنازعات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ایران کے اہم مقاصد ہیں۔ ترک صدر عبداللہ گل کے مطابق روحانی کے ساتھ ملاقات میں شام کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی.

متعلقہ عنوان :