تفتان میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:وزیراعظم نواز شریف ، ہدف بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بڑا چیلنج ہے، انسپکٹر جنرل ایف سی خود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی خود سربراہی کریں، وزیراعظم کوہدایت

منگل 10 جون 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تفتان میں زائرین پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسپکٹر جنرل ایف سی کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی خود سربراہی کریں اور تمام متعلقہ ادارے ایف سی کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہیں۔وزیراعظم نے اس ہدف کو بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ ادھر ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی تفتان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی جس میں چوبیس زائرین شہید اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔