بغداد میں 14 افراد کا قتل، بلیک واٹر اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع ، کرمنل ٹرائل میں گواہی ریکارڈ کرانے کیلیے غیر ملکی گواہوں کی بڑی تعداد کے امریکا آنے کا امکان

جمعہ 13 جون 2014 07:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) 2007 میں بغداد میں 14عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں بلیک واٹر کے چار سابق اہلکار وکلا کی فوج کیساتھ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی کے مطابق مقدمے کی سماعت 5 سے 6 ماہ تک جاری رہے گی۔ سماعت کے دوران جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ بے شمار لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ 16 ستمبر 2007 کو بغداد کے علاقے نصر اسکوائر پر انہوں نے کیا دیکھا۔ اٹارنی آفس کے بیان کے مطابق کرمنل ٹرائل میں گواہی ریکارڈ کرانے کیلیے غیر ملکی گواہوں کی بڑی تعداد کے امریکا آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :