جنوبی برازیل میں سیلاب سے 11افراد ہلاک،سینکڑوں افراد فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی والے شہر سے گھر بار چھوڑنے پر مجبور

جمعہ 13 جون 2014 07:41

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)برازیل کی جنوبی ریاست پرانا میں سیلاب سے گیارہ افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی والے شہر سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ریاست کے دارالخلافہ کیوریشیا جو دفاعی کپ چیمپئن سپین جو اتوار کو پہنچی ہے کیلئے بیس کیمپ کے طور پر کام دیتا ہے،قریباً پانچ سو افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نائجیریا اور ایران16جون کو تینتالیس ہزار گنجائش والے بائکسڈا ایرینا میں کھیلیں گے جس کے بعد23جون کو سپین اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا ہوگا ۔حکام نے اختتام ہفتہ پر نو اموات کی اطلاع دی تھی،زیادہ تر افراد ریاست کے اندر ہلاک ہوئے ہیں۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق طغیانی کی وجہ سے مختلف ڈگریوں والے نصف بلین عوام کے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔تینتیس ہزار سے زائد افراد نے اپنے گھروں کو خالی کردیا اور اپنے عزیز واقارب یا پناہ گاہوں میں پناہ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :