وفاقی وزارت قانون وانصاف نے محمد حفیظ بنام حکومت پاکستان مقدمے میں حکومت کیلئے ” شہید وکیل “ کی خدمات حاصل کرلیں، پندرہ ہزار روپے فیس بھی مقرر

جمعہ 13 جون 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) وفاقی وزارت قانون وانصاف نے محمد حفیظ بنام حکومت پاکستان کے مقدمے میں حکومت کیلئے ” شہید وکیل “ کی خدمات حاصل کرلیں اور پندرہ ہزار روپے فیس بھی مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

اگرچہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان تین مارچ کو اسلام آباد کچہری حملے میں شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود وفاقی وزارت قانون و انصاف نے انہیں حکومت کی جانب سے سول کورٹ کے ایک مقدمے میں دفاعی وکیل مقرر کردیا اور ان کی فیس بھی مقرر کردی ہے ۔ وزارت نے لیٹر ایف نمبر 1/180/2014,50L-1 جو 9جون 2014ء کو جاری کیا یہ لیٹر جواد احمد سیکشن آ فیسر نے مذکورہ شہید وکیل کو بطور حکومتی وکیل مقررکیا جبکہ اس بارے اتنا ہی معلوم نہیں ہے کہ وہ تو پہلے ہی شہید ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :