”کام، کام اور صرف کام“،لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات کا احساس،سولر سمیت توانائی منصوبوں پر طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق کام کیا جائے،شہباز شریف کی وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام کہ ہدایت

جمعہ 13 جون 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے سولر پاور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے دوران متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات کا احساس کریں اور سولر سمیت توانائی کے منصوبوں پر پہلے سے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق کام کیا جائے۔

(جاری ہے)

خط و کتابت میں وقت ضائع کرنے کی بجائے درست سمت میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ ادارے روایتی طریقہ کار ترک کرکے متحرک انداز سے کام کریں کیونکہ قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، ہم نے وقت ضائع کئے بغیر توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنا ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ آپ سب پر بھاری قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ توانائی بحران کے حل کیلئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ میرے سمیت ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کرنے والے حکام کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ عنوان :