ڈیلس میں امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بارش کی نذر ہوگیا، منتظمین نے انعامی رقم تمام ٹیموں میں برابرتقسیم کردی،‘ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کیلئے ڈیلس پہنچی تھیں تاہم مسلسل خراب موسم ہونے کے باعث فائنل اور سیمی فائنل نہ ہونے کے سبب آٹھوں ٹیموں کو فاتح قرار دیدیا گیا ،کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا‘ ویسٹ انڈیز‘ انڈیا‘ امریکہ اور پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی بطور مہمان شرکت کی جن میں پاکستان کے شہباز اور نوید لطیف بھی شامل تھے

جمعہ 13 جون 2014 07:37

ڈیلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) ڈیلس میں امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد منتظمین نے انعامی رقم تمام ٹیموں میں برابرتقسیم کردی۔امریکا بھر سے آئی ہوئی کرکٹ ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والا امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ خراب موسم اور شدید بارش کی نذر ہو گیا‘ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کیلئے ڈیلس پہنچی تھیں تاہم مسلسل خراب موسم ہونے کے باعث فائنل اور سیمی فائنل نہ ہونے کے سبب آٹھوں ٹیموں کو فاتح قرار دیتے ہوئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم تمام ٹیموں میں برابر تقسیم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں سالانہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس کی اجازت پہلی مرتبہ آئی سی سی (کیلیفورنیا) امریکانے دی تھی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا‘ ویسٹ انڈیز‘ انڈیا‘ امریکہ اور پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی بطور مہمان شرکت کی جن میں پاکستان کے شہباز اور نوید لطیف بھی شامل تھے جنہوں نے پی سی بی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سبب اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا جبکہ دیگر کرکٹ کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں شبیر احمد‘ منصور اختر‘ المحمد‘ شہزاد حسن‘ سعود‘ شہریار احمد‘ خالد لطیف‘ نور القمر‘ بھارت کے کھلاڑی شرما‘ ویسٹ انڈیز کے اینڈریو پال اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔