جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز میں سے دو کو مستقل کرنے سے معذرت، چار دیگر ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

جمعہ 13 جون 2014 07:37

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز میں سے دو ججز فاروق چنا اور ریاضت علی کو مستقل کرنے سے معذرت کرلی جبکہ چار دیگر ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں دیگر تمام ارکان نے بھی شرکت کی اس دوران ایڈیشنل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی بارے تمام تر معاملات پر تفصیلی غور کیا اور چھ میں سے چار ججز کو مستقل کرنے کی اجازت جبکہ دو ججز کی مستقلی کے لئے معذرت کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :