امریکا نے عراقی حکومت کی مدد کے لیے ڈرون بھیجنے کا عندیہ دے دیا

جمعہ 13 جون 2014 07:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) امر یکی حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ عراقی حکومت کے لیے دی جانے والی عسکری امداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل عراقی حکومت کی جانب سے امریکا سے متعدد مرتبہ درخواست کی جاتی رہی ہے کہ اسے ڈرون طیارے فراہم کیے جائیں، تاہم واشنگٹن حکومت ہمشیہ یہ درخواست رد کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

فرا نسیسی خبر رساں اداریکے مطابق عراق میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سنی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ اِن عراق اینڈ شام کے موصل اور تکریت پر قبضے کے بعد اب امریکی حکومت عراق کی دی جانے والی فوجی امداد میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس میں ڈرون حملے بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا افغانستان، پاکستان، یمن اور صومالیہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرون حملے کرتا ہے

متعلقہ عنوان :