بوکو حرام نے داعش کے خلیفہ البغدادی کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 14 جولائی 2014 07:50

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء )نائیجیریا کے سخت گیر جنگجو گروپ بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاوٴ نے عراق اور شام میں برسرپیکار جہادی جماعت دولت اسلامی (داعش) کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ابوبکر شیخاوٴ کی اتوار کو انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ''میرے بھائیو! اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کریں''۔انھوں نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ،القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری اور افغانستان کے طالبان رہ نما ملامحمد عمر کو میرے بھائی کہہ کر پکارا ہے۔

متعلقہ عنوان :