اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کی تقسیم کے لیے 500 ارب روپے کا ہدف مقرر ،راعت کا شعبہ معیشت کا ایک لازمی جز ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 20 فیصد ہے ،حکومت نے زرعی شعبے کے لیے سہولتوں اور اعانت پر مبنی ایک پیکج کی بھی منظوری دی ہے جس میں چھوٹے اور پسماندہ کاشت کاروں کے لیے قرضہ ضمانت اسکیم، 25 ایکٹر تک زمین کی ہولڈنگ پر سی ایل آئی پریمیم واپسی کی وسعت میں اضافہ،10 مویشیوں تک فنانسنگ حاصل کرنے والے تمام کاشت کاروں کے لیے لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم، ویئرہاؤسنگ کلیئرنگ سسٹم اینڈ ریسیٹ فنانسنگ میکانزم کے قیام کے لیے ضوابطی طریقہ کار کا آغاز اور مکران ڈویژن، گلگت بلتستان، ضلع سوات اور فاٹا جیسے خصوصی علاقوں میں پروسیسنگ کی صنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف
پیر 14 جولائی 2014 07:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء)اسٹیٹ بینک نے ملک میں زرعی پیداوار کی نمومیں سہولت دینے کے لیے 2014-15ء میں زرعی قرضوں کی تقسیم کے لیے 500 ارب روپے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز اسٹیٹ بینک لاہور میں منعقد ہونے والے ایگریکلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی (ACAC) کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زرعی شعبے کی اعانت کرنے والے تمام فریقوں اور بینکار برادری کی حوصلہ افزائی کے لیے اجلاس کے بعد اس میں شرکت کی۔
یہاں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ وزیر خزانہ اور حکومت معیشت کے اس اہم شعبے کی ترقی میں بے حد دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہ شعبہ بلند معاشی نمو اور غربت کے خاتمے کے وسیع تر قومی مقاصد کے حصول کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں زراعت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت کا ایک لازمی جز ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 20 فیصد ہے جبکہ ملک کی تقریباً نصف افرادی قوت اس شعبے سے وابستہ ہے۔
یہ شعبہ براہ راست تین تہائی آبادی کی اعانت کرتا ہے اور ملک کی زرمبادلہ آمدنی میں بھی اس کا ایک بڑا حصہ ہے۔ گورنر نے زور دیا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے اور معاشی نمو میں تیزی کے لیے ہمیں وسائل کے بہترین استعمال کے ذریعے پیداواریت بڑھانے اور کاشت کاری کی جدید تکنیکوں کے استعمال کی ضرورت ہے۔ اس شعبے میں وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بہترانداز میں استفادہ ضرورت کے مطابق مالی وسائل کی دستیابی سے ہی ممکن ہے۔ کاشت کار برادری کی قرضوں تک رسائی میں بہتری لانے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ عبوری اعدادشمار کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے آخر تک (30 جون 2014ء) تقریباً 389 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کہ 380 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف سے زیادہ ہے۔گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک زرعی شعبے کے لیے قرضوں میں اضافہ کرنے کی طویل عرصہ سے کوششیں کر رہا ہے۔
جس کے نتیجے میں زرعی قرضوں کی تقسیم میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ مالی سال 2006-07ء کے 169 ارب روپے سے بڑھ کر مالی سال 2012-13ء میں 333 ارب روپے تک پہنچ گئے اور ان میں 10 فیصد سالانہ سے زائد کی نمو ہوئی ہے۔ 2013-14ء کے لیے 380 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کا حصول اسٹیٹ بینک اور بینکوں دونوں کے لیے دشوار تھا، لیکن اسے نہ صرف حاصل کیا گیا بلکہ ہدف سے زیادہ قرضے دیے گئے۔حکومت کی جانب سے 2014-15ء کے لیے مقرر کردہ 500 ارب روپے کے علامتی ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم بطور بینکار برادری اس چیلنج کو خوشی سے قبول کرتے ہیں اور اس جارحانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پورے خلوص سے کوشش کی جائے گی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک حکمت عملی وضع کی ہے تاہم اس کے حصول کے لیے بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ان کی اعلیٰ مینجمنٹ کی پوری سنجیدگی سے وابستگی ضروری ہو گی ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ آپریشنز کو موٴثرانداز میں انجام دینے کے لیے بینکاری صنعت خصوصاً زرعی قرضے فراہم کرنے والے بینکوں کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ انہیں ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ زرعی شعبے کو مناسب مالی وسائل کی فراہمی کے ذریعے معاشی نمو و ترقی کے قومی مقاصد کے حصول میں بامقصد کردار ادا کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔گورنرنے یہ نشاندہی بھی کہ بینکوں کے مجموعی قرضوں میں زرعی قرضوں کا حصہ تقریباً5.7 فیصد ہے اور ان کی مجموعی رسائی 2.15 ملین قرض گیروں (borrowers) سے زائد ہے جبکہ ملک میں کاشت کار گھرانوں کی تعداد 8.3 ملین ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں کے پاس اپنے زرعی قرضوں کےportfolio میں توسیع کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ تخمینوں کے مطابق رسمی بینکاری نظام سے زرعی شعبے کے قرضوں کی ضروریات کا صرف 35 سے 40 فیصد تک پورا کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر ضروریات قرض دینے کے غیر ادارہ جاتی ذرائع سے پوری کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ جو بعد میں اجلاس میں شریک ہوئے ،انہوں نے کہا کہ زرعی پیداواریت میں بہتری لانے کے لیے بلند یافت (yield) کا حامل خام مال، منڈیوں تک رسائی اور سب سے اہم ضرورت کے مطابق قرضوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس لیے غذائی سیکورٹی یقینی بنانے، غربت میں کمی ، معاشی نمو کو بڑھانے، صنعت کاری کو فروغ دینے (کیونکہ ہماری بیشتر صنعتیں اپنا اہم خام مال زرعی شعبے سے حاصل کرتی ہیں) میں زراعت کے کلیدی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ایک پائیدار اور نفع بخش زرعی شعبے کو ترقی دینے میں پوری طرح سنجیدہ ہے ۔
اس ضمن میں نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ کونسل صوبوں کے درمیان پالیسی تعاون یقینی بنانے اور پیداواریت میں بہتری، منڈی کی اصلاحات، قدر اضافی (value addition) اور قیمتوں کی ذمہ دار ہو گی تا کہ کاشت کاروں کو مستحکم آمدنی حاصل ہو سکے۔ مزید برآں، حکومت نے زرعی شعبے کے لیے سہولتوں اور اعانت پر مبنی ایک پیکج کی بھی منظوری دی ہے جس میں چھوٹے اور پسماندہ کاشت کاروں کے لیے قرضہ ضمانت اسکیم، 25 ایکٹر تک زمین کی ہولڈنگ پر سی ایل آئی پریمیم واپسی کی وسعت میں اضافہ،10 مویشیوں تک فنانسنگ حاصل کرنے والے تمام کاشت کاروں کے لیے لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم، ویئرہاؤسنگ کلیئرنگ سسٹم اینڈ ریسیٹ فنانسنگ میکانزم کے قیام کے لیے ضوابطی طریقہ کار کا آغاز اور مکران ڈویژن، گلگت بلتستان، ضلع سوات اور فاٹا جیسے خصوصی علاقوں میں پروسیسنگ کی صنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں شامل ہیں۔ ان اقدامات سے کاشت کار برادری کے ساتھ ساتھ بینکوں کو بھی سہولت ملے گی کہ وہ اس شعبے کے لیے مالی رسائی میں اضافہ کریں۔وزیر خزانہ نے فریقوں کو یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی وفاقی حکومت کی اعانت کی ضرورت ہو گی، وہاں پروہ اپنا کردار سرگرمی سے ادا کرے گی تا کہ زرعی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دی جائے اور اس میں بڑی تبدیلی لائی جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پرڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے بچتیں جمع کرنے اور معیشت کے تمام پیداواری شعبوں کو فنڈنگ کی فراہمی میں اہم اور تعمیری کردار ادا کرنے پر بینکوں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تمام فریق ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو افطار ڈنرکی دعوت دی، جس کا اہتمام گورنر نے معزز مہمان خصوصی کے اعزاز میں کیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 14 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
میسی کا جادو نہ چل سکا، جرمنی کی اضافی ٹیم میں ایک گول کر کے 24سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا
-
شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے صوبے کے چار بڑے شہروں میں ٹی ٹوئنٹی میچز کروائے جائیں گے، رانا مشہوداحمد ، پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 18-جولائی رات دس سے ایک ... مزید
-
شہبازشریف نے 165 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا،پاکستان کو تباہ کرنے کا لانگ مارچ نہیں چاہیے‘ ترقی اور خوشحالی کا لانگ مارچ کریں گے،5ارب 35کروڑ روپے کی لاگت ... مزید
-
کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق
-
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ میجر جنرل بلال اکبر کو تعینات کردیاگیا
-
باغ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹرخوفناک حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق، 14زخمی 6کی حا لت تشویشناک ،مسافر کوسٹر تیز بارش اور پھسلن کے باعث ارجہ کرش مشین موڑ سے نالہ ماہل میں جاگری جا ں بحق ہو نے ... مزید
-
یوم آزادی کون منائے گا؟عید کے بعد کیا ہونے والا ہے ؟،یہ اور دیگر سوالات سیاسی بیٹھکوں میں زیربحث ،سیاسی پنڈت بھی متحرک ہوگئے ، پیشگوئیوں کا سیلاب، کون سچا، یہ وقت ہی بتائے گا
-
پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کے بعد اب اراکین کو لاجز میں بھی پریشانی ، کیفے میں کھا نے سے لال بیگ و سٹیل کے کیل برآمد ہوئے تو لاجز میں چوہے افطاری کے وقت پکوڑے لے اڑنے لگے، سی ڈی اے کو چوہوں، کاکروچوں کے ... مزید
-
تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 15جولائی کو طلب ،اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا
-
القسام کا تل ابیب پر J80 طرز کے میزائلوں سے حملہ، اسرائیلی شہریوں کی زیر زمین محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں دوڑیں، اسرا ئیل کا میزائل شکن سسٹم آئرن ڈوم سے ان میزائلو ں کو ہد ف تک پہنچنے سے پہلے ناکا رہ بنا ... مزید
-
امریکہ جرمنی کیخلاف جاسوسی کی کارروائیاں ترک نہیں کریگا،جرمن چانسلر کی ناامیدی، امریکیوں کو قائل کرنا آسان نہیں امید ہے وہ اپنی پالیسی میں تبدیلی لا ئیں گے ، انجیلا مر کل
-
روس اور ارجنٹائن کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ طے پا گیا ، معاہد ے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘ ارجنٹائنی صدر
-
عرا ق میں قحبہ خانوں پر مسلح افراد کا حملہ 20 عورتوں سمیت 29 افراد ہلاک ،جسم فروشی کا یہی انجام ہوگا‘ حملہ آوروں کی عمارت پر تحریر درج
-
عراق،اہالیان فلوجہ میتیں فریزر میں رکھنے پر مجبور ہیں ،فلوجہ عبوری مقامی کونسل کا انکشاف
-
یوکرائن ، زیرقبضہ علاقوں سے خوفزدہ شہریوں کا انخلاء،باغیوں کی شکست کے بعد حکومتی فورسز کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن سکتے ہیں،شہریوں کا خدشہ
-
”ایک لاکھ 20ہزار ڈالر میں بچہ برائے فروخت“،امریکہ میں بن بیاہی مائیں پیدائش سے قبل ہی اپنے بچے فروخت کرنے لگیں،چین سمیت دنیا بھر سے بچوں کے خوا ہشمند امریکہ کا رخ کررہے ہیں، رپورٹ
-
بوکو حرام نے داعش کے خلیفہ البغدادی کی حمایت کا اعلان کر دیا
-
افغان الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی پڑتال تین ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان، ووٹوں کی پڑتال کا کام دونوں امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں شروع کیا جائے گا،سربراہ احمد یوسف نورستانی
-
وزیراعظم کا رمضان المبارک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کااظہار،فوری رپورٹ طلب،جن علاقوں میں پانی کی قلت کامسئلہ ہے حل کیاجائے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر ... مزید
-
پرویز مشرف نے ملک میں فوج کی حمایت سے عبوری سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی،اب پاکستان میں ملٹری ٹیک اوور کا دور گزر چکا ہے،ملک کی ساکھ یہ ہے کہ کل سری لنکا ہم سے مدد لے رہا تھا آج اس نے آمد پر ویزہ ... مزید
-
شمالی غزہ میں اسرائیل نے نہتے فلسطینیو ں کیخلا ف زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا، فلسطینی عسکر یت پسند و ں سے جھڑپ میں 4 صہیو نی فوجی زخمی ، غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 157ہو گئی،اقوام متحدہ کی اسرائیل، ... مزید
-
یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا نا ممکن ہو گا،قوم انتظار کرے تاریخ کا اعلان جلد ہو گا ، طاہر القادری،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ان کے اقتدار کی موت نوشتہ دیوار ہے، انقلاب کی کال کے بعد لٹیرے اقتدار کے ... مزید
-
پرویز مشرف کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اپنے بیانات میں تضاد ہے، پرویز رشید، پاکستان مسلم لیگ(ن) کبھی ایسی کسی چیز کا حصہ بنی اور نہ آئندہ بنے گی جو ملک کے آئین و قانون سے متصادم ہو‘ ... مزید
-
طالبا ن کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ کے بادجود افغانستان نے تاحال پاکستان کو کارروائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ، ذرائع
-
14اگست سے پہلے،پی پی اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،حکومت نے پیپلز پارٹی کو چار اور ایم کیو ایم کو تین وزرارتیں دینے کی حامی بھر لی ،ذرائع
-
ارسلان افتخار ، عمران خان کیخلاف ریفرنس رواں ہفتے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے،سپیکر 30دن میں اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ذرائع
-
اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کی تقسیم کے لیے 500 ارب روپے کا ہدف مقرر ،راعت کا شعبہ معیشت کا ایک لازمی جز ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 20 فیصد ہے ،حکومت نے زرعی شعبے کے لیے سہولتوں اور اعانت پر مبنی ایک ... مزید
-
یوم آزادی کی تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی، عمران خان جلسہ کی تاریخ بدل لیں،سعدرفیق،پرویز مشرف کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی کا بیان افسوسناک ہے،عمران خان کو شیخ رشید اور پرویز الٰہی کی سازشوں سے محتاط ... مزید
-
ڈاکٹر طاہرالقادری اوران کے ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں مبینہ طورپرایمرٹس طیارے کی ہائی جیکنگ کیلئے باضابطہ شکایت دائر
-
مختلف ممالک میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریڈ افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ، مارچ2015ء تک دنیا بھر میں درجنوں نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کامنصوبہ تیار،سلیکشن کا عمل سال رواں کے اختتام تک مکمل ہوگا، وزارت ... مزید
-
چودہ اگست کا آزادی مارچ مکمل پرامن اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ہوگا، شیریں مزاری ،مارچ کا مقصد ملک سے روایتی و خاندانی سیاست کو ختم کرنا بھی ہے تاکہ حقیقی جمہوریت لائی جا سکے،خواجہ سعد رفیق ... مزید
-
پرویز مشرف سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، یوسف رضا گیلانی ، موجودہ حکومت عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرے ورنہ لانگ مارچ سے حکومتیں چلی جاتی ہیں، صدر زرداری کے دیئے ہوئے درس کو اپنے لئے ... مزید
-
عالمی پابندیاں، پاکستان نے ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ، ادائیگیوں کا نیا قانونی طریقہ کار وضع کرنے پر کام شروع،ایک چھوٹا مقامی بنک صرف ادائیگیوں کے مقصد کیلئے قائم کرنے ... مزید
-
پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا، پاکستان نے تحفظات سے چین کو آگاہ کر دیا،چین تحفظات کو دور کرنے پر تیار نہیں،ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ
-
خیبرپختونخوا میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور بجلی بلوں کے فرسودہ نظام کے خلاف بدھ کو بھرپور احتجاج کرینگے، پرویز خٹک، احتجاجی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا بجلی کے ستائے عوام بدھ کے روز آرمی اسٹیڈیم پشاور ... مزید
-
نواز لیگ کے قائدین کے درمیان اندرونی اختلافات کی بنیادی وجہ پرویز مشرف ہیں، وزیرداخلہ ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں دیگر وزراء کسی قسم کی رعایت دینے کے حق میں نہیں،تحفظات دور نہ ہو سکے،رپورٹ
-
ملک کا 90 فیصد علاقہ پولیو سے پاک ہو چکا ، سائرہ افضل تارڑ ، پو لیو کا مسئلہ اب صر ف ان علا قوں میں جہاں تک رسائی نہیں،شمالی وزیرستان سے نکلنے والے افراد کو ویکسین دینے کا ایک اچھا موقع ملا،ہیلتھ کارڈ ... مزید
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی اسامیاں پْر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردیں، یو بی ایل، پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی سٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری آئی ایم ... مزید
-
آزاد و مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کاروبارزندگی مکمل ،کشمیریوں کے مختلف مقامات پر احتجاجی ... مزید
-
جے یو آئی ف نے قمر زمان کائرہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دیدیا،مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے جمعیت کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی مولانافضل الرحمن کسی ڈیل کا حصہ تھے ، پیپلزپارٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.