کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

پیر 14 جولائی 2014 07:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ملت ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کی مطابق لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ چشتیاں نگر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گردن میں گولی لگنے سے 21 سالہ عدیل جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاش کی تاحلا شناخت نہ ہوسکی ۔پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔قائد آباد کے علاقے جمعہ شاہ مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ گلبہار کے علاقے میں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔جس کی لاش کو پولیس نے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :