باغ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹرخوفناک حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق، 14زخمی 6کی حا لت تشویشناک ،مسافر کوسٹر تیز بارش اور پھسلن کے باعث ارجہ کرش مشین موڑ سے نالہ ماہل میں جاگری جا ں بحق ہو نے والو ں میں چار خواتین بھی شا مل

پیر 14 جولائی 2014 07:46

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء) باغ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر ارجہ کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی 12جان بحق ہوگئے جبکہ 14زخمی ہو گئے 6زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر 2409سدھن گلی سے باراستہ باغ راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تیز بارش اور پھسلن کے باعث ارجہ کرش مشین موڑ سے نالہ ماہل میں جاگری چار خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں جویریہ حمید بیر پانی ، ڈرائیور خالد تمروٹہ ، رضوان حنیف بیر پانی ، اظہر یوسف چھتر ، بشیرہ بیگم سیور کالوخان ، زینت جان چھتر نمبر ا یاسمین اسلم بیر پانی ، غلام حسین تاجر باغ شہر ، محمد غازی ایبٹ آباد ، موسٰی سعدی پشاور ، ناصر ساکنہ ناروال سیالکوٹ ، آیا خان ساکنہ سوات شامل ہیں شدید زخمیوں میں بلال ، صبور ، عمر حبیب ، شاہد افراز ، اُن کی اہلیہ شہناز ، بیٹا محمد علی شامل ہیں جن کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا دیگر زخمیوں میں عدیل ، خان محمد ، علی افسر عباسی ، ندیم کنڈیکٹر ،اقبال افغانی ، سعدیہ ، راشد ، اور اقبال آفریدی شامل ہیں حادثے کے بعد ارجہ کے تاجروں ، چوکی پولیس ارجہ کے اہلکاران اور مقامی رہائشیوں نے فوری طور پر زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو ارجہ بی ایچ یو اور ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ پہنچایا ہڑتال کے باوجود پیر میڈیکل سٹاف نے ان ایمر جنسی انتظامات میں بھر پور حصہ لیا اور طبی امداد دی زخمیوں کو خون دینے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے کچھ دیگر پہلے گاڑی کی رفتار بہت تیز تھی جو موڑ نہ کاٹ سکی اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری ایمر جنسی میں رسپانس کے لیے کو ئی غیر سرکاری تنظیم موقع پر نہ پہنچ سکی جس پر انتظامیہ کے آفیسران نے شدید تنقید کی جائے حادثہ پر اے سی دھر کوٹ فدا کاظمی ، تحصیلدار دھر کوٹ سردار عبدالقادر ، ایس ایچ او سیاب احمد ، چوکی آفیسر سردار زاہد عباسی ریسکو آپریشن میں شریک رہے جبکہ انجمن تاجران ارجہ کے صدر صغیر احمد اور اُن نے ٹیم نے بھر پور ریسکیو کا کام کیا اور تمام زخمیوں اور میتوں اپنے خرچے پر آبائی علاقوں کی طرف روانہ کیا زرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ باغ سے راولپنڈی جانے والی اکثر گاڑیوں کی مکینیکل صورتحال تسلی بحش ہے اور نہ ہی ان کو مستقل بنیادوں پر فٹنس چیک کی جاتی ہے سدھن گلی کے سماجی رہنماء سردار ظریف خان ، تحریک حقوق باغ کے چیئر مین شیخ محمد مقصود شیخ نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :