ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان کا ملک کا بارہواں صدر بننے سے قبل 12 کے ہندسے کو عام کرنے کے لیے ایک نئے سٹیڈیم کا افتتاح ، 12 نمبر والی ٹی شرٹ پہن کر نمائشی فٹ بال میچ کھیلا

منگل 29 جولائی 2014 06:26

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے ملک کا بارہواں صدر بننے سے پہلے 12 کے ہندسے کو عام کرنے کے لیے ایک نئے سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر 12 نمبر والی ٹی شرٹ پہن کر نمائشی فٹ بال میچ کھیلا۔عر ب ٹی وی کے مطابق ساٹھ سالہ طیب ایردوآن اپنے لڑکپن کے دوران فٹ بال کھیلتے رہے ہیں نے نمائشی میچ کے دوران بھی صرف پندرہ منٹ میں تین گول کر دیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رجب طیب اردوان جو دو مرتبہ وزارت عظمی پر فائز ہو چکے ہیں، ان دنوں 10اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے بطور امیدوار سرگرم ہیں۔اسی سلسلے میں عوامی تقریبات میں شرکت اور اپنے عوامی پن کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے استنبول میں ایک نئے سٹیڈیم کا افتتاح کیا تو فٹ بال کے نمائشی میچ میں خود بھی حصہ لے کر سب کو حیرن کر دیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم اس موقع پر نارنجی رنگ کی فٹبال کٹ کے ساتھ پورے جذبے کے ساتھ کھیلے اور صرف 15 منٹ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تین گول کر دیے۔ اس موقع پر ایردوآن کے حامیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا '' جب تک آپ ہیں ترکی چمپئین رہے گا۔ترکی کے سرکاری ٹی وی نے اس فٹ بال میچ کی براہ راست کوریج کی اور ملک بھر میں یہ میچ دیکھا گیا جس میں بارہویں صدارتی مدت کے لیے امیدوار رجب طیب ایردوآن بارہ نمبر کی ٹی شرٹ پہنے نمایں تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے '' ایک ایسا صدر جو شیریں دہن ہو، دوڑ سکتا ہو، گول کر سکتا ہو، بالکل ایسے ہی جس طرح کہ اپنی سیاسی زندگی میں متحرک اور کامیاب ہے۔گویا رجب طیب اردوان کی انتخابی مہم فٹ بال کے میدان سے ہوتی ہوئی سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے اور آج کے بعد اس صدارتی معرکے میں بھی بارہ دن ہی باقی ہیں۔