بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اغوا کر لیا

منگل 29 جولائی 2014 06:27

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)نائجیریا کے اسلام پسند گروہ بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اغوا کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق کیمرون کے حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے یہ کارروائی ملک کے شمالی علاقے کولوفاتا میں کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائب وزیر اعظم امادو علی کے گھر پر زبردست حملہ کیا اور ان کی اہلیہ کو ساتھ لے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مذہبی رہنما کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ جمعے کے بعد سے بوکو حرام کا کیمرون کی سرزمین پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ تازہ واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

متعلقہ عنوان :