وزیراعلیٰ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،”چیف منسٹرزریلیف فنڈ“ میں24کروڑ روپے کے چیک پیش کیے،محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کی جانب سے 13کروڑاورسپورٹس کی سرگرمیوں سے ہونے والی آمدن کے7کروڑ روپے جمع کرائے گئے،شیخوپورہ ،نارووال اور سرگودھاکی سیاسی ،سماجی شخصیات اورمخیرحضرات کی جانب سے 2کروڑ88 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے گئے،میری اپیل پر مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں:شہبازشریف،آئی ڈی پیز کی مدد کے کارخیر میں حصہ ڈالنے والوں کے جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،”چیف منسٹرز ریلیف فنڈ “میں جمع ہونے والے عطیات کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچا رہے ہیں:وزیراعلیٰ

منگل 29 جولائی 2014 06:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں ارکان اسمبلی،سیاستدانوں، تاجروں، مخیرحضرات اوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اورآئی ڈی پیز کیلئے ”چیف منسٹرز ریلیف فنڈ“ میں24کروڑ روپے مالیت کے امدادی رقوم کے چیک دیئے۔محکمہ تعلیم کے مختلف بورڈز،ٹیکسٹ بک بورڈاور سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب سے 13کروڑ روپے کے چیک جمع کرائے گئے جبکہمحکمہ سپورٹس کی جانب سے کھیل کے مقابلوں سے ہونے والی آمدن کے7کروڑ روپے کے چیک دئیے گئے۔

اسی طرح ڈی سی اوشیخوپورہ علی جان نے شہریوں،صنعتکاروں ، تاجروں اورمخیر حضرات کی جانب سے 1کروڑ 20لاکھ روپے کے چیک جمع کرائے ۔ایم این اے محسن شاہنواز اور سرگودھا کی دیگر شخصیات کی جانب سے 66لاکھ روپے،نارووال کے مخیر حضرات کی طرف سے 1کروڑ 2لاکھ ،محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے 75لاکھ ،ایم پی اے رانا منان خان 10لاکھ ،چوہدری خالد منظور 5لاکھ ،خالد منظور چیمہ 5لاکھ ،ایم پی اے سجاد گجر 5لاکھ،ایم پی اے عارف سندھیلہ5لاکھ،فیضان ورک5لاکھ،رانا تنویر ناصر5لاکھ اور ڈائیوو کارپوریشن کی جانب سے 5لاکھ روپے کے چیک جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کی مدد کے کارخیر میں حصہ ڈالنے والوں کے جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مددکرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اجر دے گا۔انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات نیک مقصد کے لئے عطیات دے کر دین اوردنیا کمارہے ہیں ۔میری اپیل پر مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ”چیف منسٹر زریلیف فنڈ“ میں جمع ہونے والی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچا رہے ہیں ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ملک کے امن کیلئے مشکلات برداشت کررہے ہیں ۔قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دینے والوں کی مدد کرنا ہمارا دینی اوراخلاقی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اور عوام نے مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑا ہے اورمتاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان،اراکین اسمبلی،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،سیکرٹری سکول،چےئرمین پنجاب ٹیکسٹ بورڈ،ڈی جی سپورٹس بورڈ،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزاوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :