عید الفطر پر کیش کی اضافی ضرورت کے باعث منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت ،اسٹیٹ بنک نے گیارہ دن کیلئے64ارب روپے فراہم کردیئے

منگل 29 جولائی 2014 06:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر کیش کی اضافی ضرورت کے باعث منی مارکیٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی سرمائے کی قلت کو دور کرنے کی غرض سے گیارہ دن کیلئے سرمایہ فراہم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک نے سرمائے کی قلت دور کر نے کے لئے گیارہ روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں 64ارب روپے مالیت کے ٹریژی (ٹی) بلز اور پاکستان انوسمٹنٹ بانڈز کی خریداری کی۔ سرمائے کی فراہمی مرکزی بینک نے 9.92 فیصد سالانہ شرح سود پر کی ہے۔ عید پر اضافی ضرورت کے پیش نظر منی مارکیٹ سسٹم سے سرمائے کا انخلاء ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ عید کے چھٹیوں کے بعد رقم سسٹم میں دوبارہ واپس آجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :