عید الفطر کے موقع پرترسیلات زر میں اضافہ،ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر20پیسے اضافے سے 98 روپے73 پیسے ہوگئی،مرکزی بنک، یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر 1روپیہ 13 پیسے، پاؤنڈ سٹرلنگ کے مقابلے 1 روپیہ71پیسے، سوئس فرینک کے مقابلے1 روپیہ 4 پیسے بڑھ گئی

منگل 29 جولائی 2014 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)ملک میں عید الفطر کے موقع پر ترسیلات زر میں اضافے سے فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں 20 پیسے اضافے سے روپے کی قدر میں 78 پیسے اضافہ ہواہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکیس سے پچیس جولائی کے کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بیس پیسے اضافے سے 98 روپے73 پیسے ہوگئی۔

(جاری ہے)

روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں 1روپیہ 13 پیسے، پاؤنڈ سٹرلنگ کے مقابلے میں 1 روپیہ71پیسے، سوئس فرینک کے مقابلے میں1 روپیہ 4 پیسے، نیوزی لینڈ ڈالرکے مقابلے میں 1روپیہ51 پیسے جبکہ عرب امارات درہم کے مقابلے میں5 پیسے بڑھ گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق روپے کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران برازیلئین ریئل کے مقابلے میں 70پیسے، ترکش لیرا کے مقابلے میں 56پیسے اور آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں4 پیسے کم ہوئی۔

متعلقہ عنوان :