اسلام آباد،عید الفطرکے موقع پرجڑواں شہروں میں نوہزارپولیس اہلکارڈیوٹی دینگے،شہرکو محفوظ بنانے کیلئے گشت بھی ہوگا،تفریحی مقامات اورٹریفک کی روانی جاری رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی میدان میں رہین گے،وفاقی دارالحکومت میں عید الفطر کے موقع پرامن اومان برقراررکھنے کیلئے چار ہزارپولیس اہلکارتعینات کیے گئے

منگل 29 جولائی 2014 06:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) عید الفطرکے موقع پرجڑواں شہروں میں نوہزارپولیس اہلکارڈیوٹی دینگے،شہرکو محفوظ بنانے کیلئے گشت بھی ہوگا،تفریحی مقامات اورٹریفک کی روانی جاری رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی میدان میں رہین گے،وفاقی دارالحکومت میں عید الفطر کے موقع پرامن اومان برقراررکھنے کیلئے چار ہزارپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں،پولیس کی معاونت کیلئے رینجرکے دستے بھی پٹرولنگ کرینگے،جبکہ راولپنڈی میں پانچ ہزارپولیس اہلکارشہریوں کے جان مال کو محفوظ بنانے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

ضرب عضب آپریشن کے باعث ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرشہرکے داخلی راستوں پرچیکنگ سخت کردی گئی ہے،جبکہ عید کے پرمسرت موقع پرتفریحی مقامات پربھی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔جڑواں شہروں کی مساجد کی بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،عید گاہوں کو نمازسے چھ گنٹھے قبل ہے کلئیرکردیا جائے گا،شہراقتدارکی اہم عمارتوں اور مصروف شاہراو?ں پربھی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :