حافظ آباد ، نواحی گاؤں پیر کمال میں بد بخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا

منگل 29 جولائی 2014 06:21

حافظ آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)حافظ آباد کے نواحی گاؤں پیر کمال میں بد بخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا،پولیس تھانہ کسیسے نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکا،نواحی گاؤں پیر کمال مین زمیندار ناصر علی کا کسی بات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو اسکے بیٹے میثم نے والدہ کی بے عزتی برداشت نہ کرتے ہوئے طیش میں آکر اپنے باپ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر علی کا قتل گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور جلد اسے گرفتار بھی کر لیا جائیگا،لاش کو پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کے لئے تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :